ٹرمپ نے آئندہ ہفتے سعودی ولی عہد سے ملاقات کی تصدیق کردی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تصدیق کی ہے کہ وہ آئندہ ہفتے سعودی ولی عہد سے ملاقات کریں گے۔ ائیر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ملاقات صرف ایک رسمی ملاقات نہیں ہوگی بلکہ اس سے آگے بڑھ کر اہم امور پر بات چیت ہوگی۔

latest urdu news

صحافی کے سوال پر کہ کیا سعودی عرب کو ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ٹرمپ نے بتایا کہ سعودی عرب بڑی تعداد میں ایف-35 اور دیگر لڑاکا طیارے خریدنے کا خواہشمند ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکا دنیا کے بہترین طیارے اور میزائل تیار کرتا ہے۔

ابراہیمی معاہدوں کے بارے میں سوال پر امریکی صدر نے کہا کہ یہ معاہدے بھی ملاقات میں زیر غور آئیں گے اور امید ہے کہ سعودی عرب جلد ابراہیمی معاہدے میں شامل ہو جائے گا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter