ارجنٹائن: ایزیزا کے صنعتی علاقے میں زوردار دھماکا، کئی فیکٹریاں متاثر، ویڈیو وائرل

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ارجنٹائن کے شہر ایزیزا کے صنعتی علاقے میں زور دار دھماکا ہوا، جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔ دھماکے کے نتیجے میں متعدد
فیکٹریاں متاثر ہوئیں اور قریبی گھروں کی کھڑکیوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔

latest urdu news

میئر ایزیزا کے مطابق دھماکے کے بعد آگ کے بڑے شعلے علاقے میں پھیل گئے اور مختلف فیکٹریوں میں لگی آگ انتہائی شدید نوعیت کی ہے۔

مقامی افراد نے بتایا کہ دھماکے سے چند لمحے قبل آسمان سے کوئی چیز گرتی ہوئی دیکھی گئی۔

میئر ایزیزا نے کہا کہ حادثے میں ایک چھوٹے طیارے کے گرنے کے حوالے سے قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں، تاہم حکام نے آگ پر مکمل قابو پانے تک اس تصدیق یا تردید نہیں کی کہ طیارہ گر کر تباہ ہوا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter