شہریوں کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن نے عوام کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کے معیار کو جانچنے کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر (ڈی ایچ کیو) ہسپتال جہلم کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے مختلف وارڈز، ایمرجنسی، اور فارمیسی کا معائنہ کیا۔ انہوں نے مریضوں اور ان کے تیمارداروں سے براہِ راست بات چیت کی اور ہسپتال میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، مفت ادویات کی دستیابی اور صفائی کے انتظامات سے متعلق فیڈ بیک لیا۔

latest urdu news

ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن نے ہسپتال انتظامیہ کو سختی سے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ صحت عامہ کی خدمات کے معیار کو کسی صورت نظرانداز نہ کیا جائے۔ انہوں نے زور دیا کہ ادویات کی کمی نہیں ہونی چاہیے اور ہسپتال میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو مثالی بنایا جائے۔

ڈی پی او جہلم کی زیرِ صدارت ویڈیو لنک میٹنگ

ڈی سی جہلم نے واضح کیا کہ شہریوں کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس میں کسی بھی قسم کی کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو ہدایت کی کہ تمام ہدایات پر فوری طور پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter