چکوال: ٹریفک حادثہ، 3 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

چکوال راولپنڈی روڈ پر بہکڑی سٹاپ کے قریب ٹریفک حادثے کے نتیجے میں تین افراد موقع پر جاں بحق جبکہ چار سے پانچ افراد زخمی ہوگئے۔

latest urdu news

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال لیفٹیننٹ ریٹائرڈ احمد محی الدین، ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر اور ایس ایچ او صدر چکوال پولیس نفری کے ہمراہ فوری طور پر جائے وقوعہ پہنچے اور امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔

جہلم پولیس کا امن و امان کے قیام کے لیے فلیگ مار

جاں بحق ہونے والوں میں نصیر احمد شامل وہ اہلخانہ کے ہمراہ ڈھڈیال شادی میں شرکت کے لیے آ رہے تھے۔

ادھر موٹر سائیکل سوار کامران ولد لال حسین، عمر 45 سال ساکن ڈھڈیال اور ان کا 7 سالہ بیٹا حسان بھی واقعہ میں جان کی بازی ہار گئے۔

ریسکیو اہلکاروں کے مطابق حادثے میں متعدد افراد زخمی ہیں جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter