معروف سینئر اداکارہ شاہین خان نے اپنے دوسرے شوہر سے محبت اور نکاح تک کے سفر کی دلچسپ کہانی شیئر کر دی۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہین خان نے بتایا کہ ان کے دوسرے شوہر فرخ ان کی ایک قریبی دوست کے بھائی ہیں، جن سے ان کی پہلی ملاقات اسی دوست کی شادی میں ہوئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ ’’ہم دوست کی شادی میں ’شادی کرادو میری‘ گانے پر ڈانس کر رہے تھے، میں نے مذاق میں کہا ’دوسری‘ — اور شاید وہیں سے ہماری کہانی شروع ہوئی۔‘‘
اداکارہ نے بتایا کہ اس وقت دونوں میں سے کسی نے بھی اپنے جذبات کا اظہار نہیں کیا تھا۔ تاہم جب ان کا تبادلہ لندن ہوا اور وہ دبئی ایئرپورٹ پر روانگی سے قبل موجود تھیں، تو اچانک انہیں احساس ہوا کہ وہ فرخ سے محبت کرتی ہیں۔ ’’میں نے وہیں سے فوراً انہیں فون کیا اور اپنی محبت کا اظہار کر دیا۔‘‘
شاہین خان نے مزید بتایا کہ ان کے شوہر نے اس اعتراف کے بعد رشتہ آگے بڑھانے کے لیے قدم اٹھایا اور بالآخر دونوں کا نکاح ہوگیا۔
انٹرویو کے دوران اداکارہ نے اپنی پہلی شادی کے اختتام کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کم عمری میں ہی طلاق ہوگئی تھی، بیٹا ایک سال کا بھی نہیں تھا اور تمام ذمہ داری ان پر آ گئی تھی۔ انہوں نے بیٹے کی پرورش کے لیے مختلف ملازمتیں کیں اور بعدازاں ایئر ہوسٹس کے طور پر بھی کام کیا۔
شاہین خان کے مطابق، ’’زندگی کے اس سفر نے مجھے سکھایا کہ اگر نیت سچی ہو تو قسمت خود راستہ بنا دیتی ہے۔
