عمران خان کا خیر خواہ ہوں، چاہتا ہوں وہ باہر آئیں: فیصل واوڈا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق وفاقی وزیر اور سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ وہ بانی تحریک انصاف عمران خان کے خیر خواہ ہیں اور چاہتے ہیں کہ وہ جلد باہر آئیں۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا، وزیراعظم اور صدر آپس میں ملاقات کریں تاکہ عمران خان کے لیے راہ ہموار ہو۔ ان کا کہنا تھا، ’’میں عمران خان کا خیر خواہ ہوں اور چاہتا ہوں کہ وہ باہر آئیں۔‘‘

latest urdu news

فیصل واوڈا نے بتایا کہ سیف اللہ ابڑو اور احمد خان ان کے قریبی ساتھی ہیں اور وہ ابھی ان دونوں کے ساتھ ناشتہ کرکے آئے ہیں۔ صحافی کے سوال پر انہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ ’’وہ دونوں ابھی میرے گھر ہی پر ہیں۔‘‘

سابق وزیر کا کہنا تھا کہ ’’ہمیں لکھنے پڑھنے کی زیادہ عادت نہیں، اس لیے کبھی کبھار غلطیاں ہو جاتی ہیں، اگر کہیں کومہ یا فل اسٹاپ کی غلطی ہو تو درست کر دی جائے۔‘‘

28 ویں کی تیاری کریں: فیصل واوڈا مٹھائی لیکر پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے امن جرگہ کے حوالے سے اچھا اقدام کیا ہے اور صوبائی حکومت کو اعتماد میں لیا جانا چاہیے۔ فیصل واوڈا نے اشارہ دیا کہ آئندہ دنوں میں ’’چائے کی پیالی میں طوفان‘‘ لانے کی کوشش کی جائے گی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter