اسلام آباد میں خودکش حملہ آور غیر ملکی تھا: طلال چوہدری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں ہونے والا خودکش حملہ پاکستانی نہیں تھا۔

طلال چوہدری نے بتایا کہ وانا اور اسلام آباد کے حملوں کے شواہد کی بنیاد پر بھارت اور افغانستان کے نام سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حاصل شدہ معلومات ثالثوں کے ساتھ بھی شیئر کی جائیں گی۔

latest urdu news

طلال چوہدری نے خیبر پختونخوا حکومت پر زور دیا کہ وہ وفاق کے ساتھ مکمل ہم آہنگی سے کام کرے اور کہا کہ سہیل آفریدی نے کبھی یہ نہیں کہا کہ وہ دہشتگردی کے معاملات پر اپنے لیڈر سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وانا اور اسلام آباد کے حملہ آوروں کے خلاف کارروائی کے لیے کسی ملاقات کی ضرورت نہیں ہے۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل اسلام آباد کے جی الیون سیکٹر میں کچہری کے قریب خودکش دھماکے میں 12 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter