150
انسداد دہشت گردی عدالت نے نویں مرتبہ علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیے ہیں۔
راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے 26 نومبر کے احتجاج کیس کی سماعت کے دوران علیمہ خان سمیت 11 ملزمان کو طلب کیا تھا۔
تاہم سماعت میں علیمہ خان اور ان کے وکلا دوبارہ عدالت میں پیش نہ ہوئے، جب کہ دیگر ملزمان عدالت میں موجود رہے۔
عدالت نے علیمہ خان کی غیر حاضری پر نویں مرتبہ ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے انہیں گرفتار کر کے 17 نومبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔
واضح رہے کہ علیمہ خان سمیت دیگر 11 ملزمان کے خلاف تھانہ صادق آباد میں مقدمہ درج ہے، جس میں ان پر جھلاؤ گھیراؤ، کارکنان کو پُرتشدد احتجاج پر اکسانے اور سرکاری امور میں مداخلت کے الزامات شامل ہیں۔
