کراچی میں منوڑا بیچ پر افسوسناک حادثہ، میڈیکل کالج کے 3 طلبا جاں بحق

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی کے منوڑا ہمالیہ بیچ پر ڈوبنے کے نتیجے میں ڈاؤ میڈیکل کالج کے تین طلبا جاں بحق ہو گئے۔ یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ واقعے سے متعلق ابتدائی رپورٹ مرتب کر لی گئی ہے اور ڈوبنے والے طلبا فائنل ائیر بیچ D26 کے طالب علم تھے۔

latest urdu news

150 نوجوانوں پر مشتمل فائنل ائیر کا گروپ اختتامی تقریبات منانے کے لیے ساحل ہاکس بے گیا تھا، اور آج کی پکنک بھی طلباء کی ان تقریبات کا حصہ تھی۔ انتظامیہ کے مطابق تمام طلباء صبح یونیورسٹی کی نگرانی میں ساحل پر گئے تھے۔

تاہم، 15 نوجوانوں کے ایک گروپ نے علیحدہ طور پر منوڑا ہمالیہ بیچ جانے کا فیصلہ کیا۔ اس دوران ایک نوجوان سمندر میں ڈوب گیا اور دیگر ساتھی اسے بچانے گئے، جس کے نتیجے میں مجموعی طور پانچ نوجوان ڈوب گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں سید اشہد فاطمی، اشارب منیر اور احمد کاشف شامل ہیں۔

بے ہوشی کی حالت میں سمندر سے نکالے گئے دیگر نوجوانوں میں رضوان، ربیع اور عبد المجید شامل ہیں، جبکہ ایک نوجوان کی حالت تشویشناک ہے اور اسے میڈیکل آئی سی یو منتقل کر دیا گیا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter