ایم کیو ایم پاکستان کے رکن قومی اسمبلی نے کراچی کو وفاق کے حوالے کرنے کا مطالبہ کر دیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایم کیو ایم پاکستان کے رکن قومی اسمبلی ارشد وہرا نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کراچی شہر کے مسائل کے حل کے لیے اسے وفاق کے تحت لینے کا مطالبہ کیا۔ ارشد وہرا نے کہا کہ اسلام آباد میں تین ماہ میں انڈر پاس بن جاتے ہیں، جبکہ کراچی میں انڈر پاس بنانے میں کئی سال لگ جاتے ہیں اور اس تاخیر کی وجہ سے شہری بیماریوں اور دیگر مسائل کا شکار ہیں۔

latest urdu news

ارشد وہرا نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ سے پاکستان کا نام بھی ہٹا دیا گیا ہے اور صدر کے استثنیٰ کے حوالے سے اقدامات اسلام کے منافی ہیں، جس کی نشاندہی مفتی تقی عثمانی نے بھی کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے مسائل کا حل صرف وفاق کے تحت انتظامی اختیار منتقل کرنے سے ممکن ہے تاکہ شہر کے بنیادی مسائل جلد حل ہو سکیں۔

اسی دوران ایم کیو ایم پاکستان کے دیگر رکن اسمبلی فاروق ستار نے کہا کہ بڑی سیاسی جماعتوں کا مقصد صرف اقتدار حاصل کرنا ہوتا ہے اور قانون سازی کے دوران عوامی مفاد کو نظر انداز کیا جاتا ہے، جو ماضی کے تجربات سے ظاہر ہوتا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter