راولپنڈی میں تاریخ کا پہلا عالمی معیار کا سوئمنگ پول اور پلیئرز ہاسٹل افتتاح

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی کی تاریخ میں پہلی بار عالمی معیار کی سہولیات سے آراستہ سوئمنگ پول تعمیر کر کے عوام اور کھلاڑیوں کے لیے پیش کر دیا گیا ہے۔

پنجاب کے صوبائی وزیر کھیل فیصل ایوب کھوکھر نے جدید ترین سہولیات پر مبنی سوئمنگ پول اور پلیئرز ہاسٹل کا افتتاح کیا۔ انہوں نے راولپنڈی میں ملٹی پرپز اسپورٹس کمپلیکس بنانے کا اعلان کیا اور ایسے منصوبے صوبے کے دیگر اضلاع تک پھیلانے کا عزم ظاہر کیا۔

latest urdu news

وزیر کھیل کے مطابق پلیئرز ہاسٹل کی تعمیر پر 18 کروڑ 10 لاکھ روپے لاگت آئی ہے، جس میں 80 بستروں سمیت کھلاڑیوں کے لیے جدید رہائشی اور تربیتی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔

سوئمنگ پول کی تعمیر پر 21 کروڑ 70 لاکھ روپے خرچ ہوئے، جو جدید واٹر فلٹریشن، ہیٹنگ اور ٹائمنگ سسٹم سے آراستہ ہے۔

فیصل ایوب کھوکھر نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کے تحت صوبے میں جدید اسپورٹس سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں اور لیاقت باغ اسپورٹس کمپلیکس کی بحالی پنجاب حکومت کے کھیلوں کے فروغ کے عزم کی عکاس ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی قیادت میں کھیلوں کے میدان میں نمایاں تبدیلی آرہی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter