ترکیے کی جارجیا میں گر کر تباہ ہونے والے فوجی طیارے میں سوار تمام 20 اہلکار جاں بحق

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ترکیے نے جارجیا میں پیش آنے والے فوجی طیارے کے حادثے میں تمام 20 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔ ترک وزیرِ دفاع کے مطابق، حادثے کا شکار ہونے والا سی-130 فوجی کارگو طیارہ آذربائیجان سے اڑان بھرنے کے بعد ترکیے واپس جا رہا تھا جب وہ جارجیا کی فضائی حدود میں تباہ ہو گیا۔

latest urdu news

ترک وزارتِ دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ طیارے میں عملے سمیت 20 ترک فوجی اہلکار سوار تھے، جن میں سے کوئی بھی زندہ نہ بچ سکا۔

ابتدائی طور پر حکام نے حادثے کی وجہ یا مزید تفصیلات جاری نہیں کی تھیں، تاہم بعد ازاں ترک وزیرِ دفاع نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ “یہ ہماری افواج کے لیے ایک بڑا سانحہ ہے، ہم اپنے شہید ہونے والے ساتھیوں کو سلامِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔”

ترک فوجی حکام اور جارجیا کی امدادی ٹیموں نے حادثے کی جگہ پر ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق، حادثہ پہاڑی علاقے میں پیش آیا جس کی وجہ سے امدادی کارروائیاں کئی گھنٹوں تک جاری رہیں۔

ترکیے کی حکومت نے واقعے کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطحی کمیشن قائم کر دیا ہے تاکہ طیارے کے تباہ ہونے کی اصل وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔

ترک صدر رجب طیب ایردوان نے فوجی اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے اظہارِ تعزیت کیا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter