ایف بی آر کے80 سینئر عہدیداروں کے ملک گیر تقرر و تبادلے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) میں 80 سینئر عہدیداروں کے یکا یک ملک گیر تقرر و تبادلوں کے بعد بھونچال سا پیدا ہو گیا ہے۔

اس اقدام کے تحت کراچی، اسلام آباد، لاہور، راولپنڈی اور پشاور سمیت بڑے ٹیکس سینٹرز اور کسٹم فارمیشنز کے ڈائریکٹر جنرل اور کلیکٹر کمشنرز کی تعیناتیاں تبدیل کر دی گئی ہیں۔

latest urdu news

نوٹیفکیشن کے مطابق بی ایس 19، 20 اور 21 کے سینئر افسران کو احکامات پر فوری عملدرآمد کرنا ہوگا۔ تمام افسران سے کہا گیا ہے کہ وہ چارج سنبھالنے کی رپورٹ فوری طور پر ایف بی آر ہیڈکوارٹر کو ارسال کریں۔

نااہلی اور کرپشن ثابت، ایف بی آر کے گریڈ 20 افسر رانا وقار علی ملازمت سے فارغ

یہ ملک گیر تبدیلیاں ایف بی آر کے اندر ڈھانچے اور کارکردگی کو بہتر بنانے کی کوشش کے طور پر دیکھی جا رہی ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter