افغانستان میں سرکاری سطح پر پاکستان مخالف ترانے، اسلام آباد پر حملے کی دھمکی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

افغانستان میں حالیہ دنوں سرکاری سطح پر پاکستان کے خلاف اشتعال انگیز ترانے گائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پولیس اکیڈمی کی حالیہ پاسنگ آؤٹ پریڈ میں اشتعال انگیز ترانے پڑھے گئے، جن میں اسلام آباد کو آگ لگانے اور لاہور میں جھنڈے گاڑنے جیسے شدید اشتعال انگیز اشعار شامل تھے۔

latest urdu news

ذرائع کے مطابق طالبان کے وزیر نور اللہ نوری نے 7 نومبر کو سندھ اور پنجاب کے لیے دھمکی دی تھی، جبکہ طالبان انٹیلی جنس سے منسلک ڈیجیٹل میڈیا نے متعدد بار اسلام آباد پر حملوں کی بھی دھمکی دی ہے۔

یہ نہ بھولو کہ روس اور امریکی زمینی طور پر ہم سے بہت دور ہیں، مگر تیرا اور میرا وصل سندھ اور پنجاب میں ہے ہم جڑے ہوئے ہیں۔ اپنی ٹیکنالوجی سے مغرور مت ہو اور اس بہادر اور غیرت مند قوم کی برداشت آزمانے کی کوشش مت کرو۔

واضح رہے کہ آج اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج دہشت گردوں کے خودکش حملے میں 12 افراد شہید اور 27 زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق دھماکے میں بھارتی اسپانسرڈ اور افغان طالبان کی پراکسی فتنہ الخوارج ملوث ہیں۔

اس سے قبل بھارت نے وانا کیڈٹ کالج میں بھی فتنہ الخوارج کے ذریعے حملہ کروایا تھا، جبکہ آج افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے ذریعے اسلام آباد میں دھماکہ عمل میں آیا، جو خطے میں بھارتی ریاستی دہشتگردی کی بدترین مثال سمجھا جا رہا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter