9
بھارت کے وزیراعظم نریندرا مودی نے دہلی میں ہونے والے دھماکے کے بعد کہا ہے کہ یہ واقعہ سبھی کو دکھی کر گیا ہے اور اس کے پیچھے ملوث افراد کو کبھی معاف نہیں کیا جائے گا۔
اپنے خطاب میں وزیراعظم مودی نے کہا، "بھاری دل کے ساتھ یہاں آیا ہوں۔ دہلی میں ہونے والے اس واقعے نے سب کے دلوں کو دکھی کیا ہے۔ میں متاثرہ خاندانوں کے دکھ کو سمجھتا ہوں اور آج پورا ملک ان کے ساتھ کھڑا ہے۔انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ تمام ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
