وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد کے G-11 کچہری حملے کے بعد کہا ہے کہ سکیورٹی کے معاملے پر کسی قسم کا سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائے گا اور جو بھی اس واقعے میں ملوث ہوگا اسے سخت سزا بھگتنا پڑے گی۔
انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ حکام کو اندازہ ہے کہ افغانستان کی طرف سے کیا سرگرمیاں جاری ہیں، تاہم پہلے قدم کے طور پر حملے میں ملوث خودکش حملہ آور کی شناخت کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے اور جیسے ہی شناخت مکمل ہوگی عوام کو آگاہ کیا جائے گا۔
وزیرِ داخلہ نے کہا کہ وانا کے حالیہ واقعے میں بھی گاڑی سوار خودکش حملہ آور نے انٹری پوائنٹ پر دھماکہ کیا تھا اور وہاں علاقے کی کلیئرنس جاری ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کچہری حملے میں ملوث تمام کرداروں کو بھی بے نقاب کیا جائے گا اور جن عناصر نے سرحد پار سے سپورٹ کی وہ بھی نہیں بچے گے۔
اسلام آباد: جی الیون کچہری کے نزدیک خودکش دھماکا، 12 افراد شہید، متعدد زخمی
محسن نقوی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ افغانستان میں موجود شدت پسند عناصر کو روکنے میں ناکامی کی صورت میں مناسب اقدامات کیے جائیں گے اور اس سلسلے میں متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔ انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ حملے کے حوالے سے افواہوں سے گریز کریں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو تفتیش مکمل کرنے دیں۔
