مشرف کو آئین سے کھلواڑ پر آرٹیکل 6 کا سامنا کرنا پڑا: لطیف کھوسہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ مشرف کو آئین سے کھلواڑ پر آرٹیکل 6 کا سامنا کرنا پڑا اور آج بھی وقت آنے پر ہر کسی کو اپنے اقدامات کا حساب دینا ہوگا۔

latest urdu news

انہوں نے الزام لگایا کہ حالیہ 27ویں آئینی ترمیم نے عدلیہ کو داغدار کر دیا ہے اور آئینی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے۔

پریس کانفرنس میں لطیف کھوسہ نے کہا کہ 27ویں ترمیم کے بعد بھی آرٹیکل 6 برقرار ہے، تاہم اس ترمیم کے ذریعے عدلیہ کی خود مختاری کمزور کر دی گئی ہے۔

ان کے ساتھ پریس کانفرنس میں شریک پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا، تحریکِ تحفظِ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی، سینیٹر علامہ راجا ناصر عباس اور مصطفٰ نواز کھوکھر نے بھی حکومت پر شدید تنقید کی۔

سلمان اکرم راجا نے الزام لگایا کہ سینیٹ میں ترمیم منظور کروانے کے لیے دو ارکان نے اپنی جماعت کو خیانت کی اور حکومت نے زبردستی ووٹنگ کروا کر عدلیہ کی حیثیت کو مجروح کیا۔

ان کے مطابق اس ترمیم کے ذریعے صدر کے لیے وسیع استثنا دیا گیا اور اب آرمی چیف کو بھی عمر بھر کے لیے مشابہ استثنا مل گیا، جس سے عوامی مقدمات اور احتساب کے راستے متاثر ہوں گے۔

حنیف عباسی کی پی ٹی آئی کو سخت تنبیہ

علامہ راجا ناصر عباس اور دیگر رہنماؤں نے کہا کہ یہ ترامیم آئین کو مسخ کرنے کے مترادف ہیں اور چند ذاتی مفادات کے تحت ملک کی ریاستی تشکیل کو تبدیل کیا جا رہا ہے۔

مصطفٰ نواز کھوکھر نے جج صاحبان سے اپیل کی کہ وہ اپنے ادارے کے اندر آواز اٹھائیں اور عدلیہ کی آزادی کے دفاع کے لیے سامنے آئیں، ورنہ تاریخ انہیں تنہا یاد رکھے گی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter