حنیف عباسی کی پی ٹی آئی کو سخت تنبیہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر ریلوے حنیف عباسی نے قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کو سخت تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پارٹی اپنا رویہ نہ بدلے تو ایسا نہ ہو کہ ان کے لیڈر کی وقت سے پہلے ہی فاتحہ پڑھ لی جائے۔

latest urdu news

حنیف عباسی نے اپنی تقریر میں چیف آف ڈیفنس سٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ پاکستان کی 78 سالہ تاریخ میں آج جو مقام حاصل ہوا ہے وہ شاذ و نادر دیکھا گیا۔

انہوں نے واضح کیا کہ ملکی مفاد سب سے مقدم ہے اور ملک مخالف عناصر کو پاکستان میں برداشت نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ افغان مہاجرین کی دہائیوں تک میزبانی کی گئی، مگر جو پاکستان کے خلاف ہیں، ان کے ساتھ دشمنی کی جائے گی۔

وفاقی وزیر نے پی ٹی آئی کی قیادت اور کارکنان کو تنبیہ کی کہ تحریک انصاف کے ساتھ جو بھی ہوا، وہ رُل گیا، اور ان کے بیانات اور اقدامات ملک کے مفاد کے خلاف جا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی کا لیڈر عدالت کی منظوری کے بغیر باہر نہیں آئے گا، اور اگر رویہ نہ بدلا تو نتائج سنگین ہو سکتے ہیں۔

پائیدار امن افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کے خاتمے کے بغیر ممکن نہیں، وزیراعظم شہباز شریف

حنیف عباسی کا پیغام صاف تھا: پاکستانی مفاد اور قومی سلامتی سب سے اہم ہیں، اور اس کے لیے کسی کو بھی احتیاط اور قانون کی حدود میں رہنا ہوگا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter