پاکستانی فاسٹ بولر نسیم شاہ کے آبائی گھر پر فائرنگ کے واقعے میں پولیس نے پانچ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ واقعہ خیبرپختونخوا کے ضلع لوئر دیر کے علاقے ثمر باغ میں پیش آیا، جہاں نامعلوم مسلح افراد نے رات گئے نسیم شاہ کے گھر پر فائرنگ کی۔
پولیس کے مطابق فائرنگ سے گھر کا مرکزی دروازہ، کھڑکیاں اور ایک گاڑی متاثر ہوئی، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ واقعہ پیر کے روز پیش آیا جب حملہ آور فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق فائرنگ کے وقت نسیم شاہ گھر پر موجود نہیں تھے، وہ اور ان کے اہلِ خانہ عموماً لاہور میں مقیم رہتے ہیں جہاں ان کی کرکٹ اور کاروباری مصروفیات جاری رہتی ہیں۔
اسلام آباد: جی الیون کچہری کے نزدیک خودکش دھماکا، 12 افراد شہید، متعدد زخمی
پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا ہے اور ابتدائی تحقیقات کے دوران پانچ مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ حملے کی وجوہات جاننے اور ملوث ملزمان کی شناخت کے لیے مختلف پہلوؤں پر تفتیش کی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ نسیم شاہ حال ہی میں دی ہنڈرڈ لیگ میں 4 کروڑ روپے کے معاہدے کے باوجود شرکت سے محروم رہے تھے۔
