کیڈٹ کالج وانا میں خارجیوں کے خلاف آپریشن جاری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وانا: سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کیڈٹ کالج وانا میں چھپے ہوئے خارجی دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق، گزشتہ روز خارجی دہشت گردوں نے کیڈٹ کالج کے گیٹ پر بارود سے بھری گاڑی ٹکرا دی تھی، جس کے نتیجے میں گیٹ منہدم ہو گیا اور قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔

latest urdu news

آئی ایس پی آر کے مطابق، سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے حملے کو ناکام بنایا، اس دوران 2 دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ 3 دہشت گرد کالج کے ایڈمن بلاک میں محصور ہو گئے، جن کے خلاف کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق، کالج میں موجود تینوں خارجیوں کا تعلق افغانستان سے ہے اور وہ سرحد پار سے مسلسل فون پر ہدایات حاصل کر رہے ہیں۔

اسلام آباد: جی الیون کچہری کے نزدیک خودکش دھماکا، 12 افراد شہید، متعدد زخمی

تینوں دہشت گرد کالج کی ایسی عمارت میں چھپے ہیں جو طلبا کی رہائش گاہوں سے کافی فاصلے پر واقع ہے۔ فورسز انتہائی مہارت سے عمارت کو محفوظ طریقے سے کلیئر کرنے کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا اور علاقے کو مکمل طور پر کلیئر کرنے کے بعد ہی کارروائی ختم کی جائے گی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter