گجرات پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔ ڈی پی او گجرات رانا عمر فاروق کی ہدایت پر ضلع بھر میں منشیات کے خاتمے کے لیے خصوصی مہم تیزی سے جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی سٹی سرکل کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن ایس آئی ضیغم عباس اور ان کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش معروف احمد عرف "پوما” کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی آدھا کلو سے زائد آئس برآمد کی گئی ہے۔ گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
لالہ موسیٰ پولیس کی کارروائی، 5 رکنی ضیغما گینگ گرفتار
ڈی پی او گجرات نے منشیات فروشوں کے خلاف پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ منشیات کے کاروبار میں ملوث عناصر کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔
