42
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سینیٹر عرفان صدیقی طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق عرفان صدیقی گزشتہ دو ہفتوں سے اسلام آباد کے ایک نجی اسپتال میں زیرِ علاج تھے جہاں وہ آج خالقِ حقیقی سے جا ملے۔
عرفان صدیقی سینیٹ میں مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے۔ وہ سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف کے قریبی رفقا میں شمار کیے جاتے تھے۔
مرحوم مارچ 2021 میں سینیٹ کے رکن منتخب ہوئے اور سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کے چیئرمین کے طور پر بھی ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے۔
ان کے انتقال پر سیاسی و صحافتی حلقوں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
