پی ٹی آئی سینیٹر سیف اللّٰہ ابڑو 27ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دینے کے بعد مستعفی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر سیف اللّٰہ ابڑو نے سینیٹ کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔ انہوں نے سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج اپنی رکنیت سے دستبردار ہو رہے ہیں۔ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے جواب میں کہا کہ وہ انہیں دوبارہ سینیٹر بنا دیں گے۔

latest urdu news

سیف اللّٰہ ابڑو نے اپنی تقریر میں کہا کہ پاک بھارت جنگ میں پاکستان کی فتح سب کے لیے فخر کا باعث ہے اور امریکی صدر نے ہمارے فیلڈ مارشل کو جو عزت دی، کسی صدر یا وزیراعظم کو نہیں دی۔ انہوں نے یاد دلایا کہ 26ویں آئینی ترمیم کے دوران ان کی بیگم گرفتار ہوئی تھی اور ان کے 10 خاندان کے افراد کو اٹھایا گیا تھا، لیکن کسی پی ٹی آئی رکن نے ان کے لیے آواز نہیں اٹھائی۔

سینیٹ میں 27ویں آئینی ترمیم منظور کر لی گئی، جس کے حق میں 64 ارکان نے ووٹ دیا۔ اس سے قبل ترمیم کی 59 شقوں کی مرحلہ وار منظوری دی گئی تھی۔ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے آئینی ترمیمی بل پیش کرنے کی تحریک پیش کی۔

سینیٹ نے دوتہائی اکثریت سے 27 ویں آئینی ترمیم منظور کرلی

پی ٹی آئی کے ارکان نے چیئرمین سینیٹ کے ڈائس کے سامنے احتجاج کیا، تاہم سینیٹر سیف اللّٰہ ابڑو نشست پر بیٹھے رہے اور ترمیم کے حق میں ووٹ دیا۔ جمعیت علماء اسلام کے سینیٹر احمد خان نے بھی 27ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دیا، جس کے نتیجے میں حکومت کو سینیٹ میں مطلوبہ 64 ووٹ مل گئے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter