لالہ موسیٰ پولیس کی کارروائی، 5 رکنی ضیغما گینگ گرفتار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لالہ موسیٰ: تھانہ صدر لالہ موسیٰ پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 5 رکنی “ضیغما گینگ” کو گرفتار کر لیا۔

latest urdu news

پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 15 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے 7 موٹر سائیکل، 1 رکشہ، قیمتی موبائل فونز اور 3 لاکھ 20 ہزار روپے نقد رقم برآمد کر لی۔ اس کے علاوہ وقوعہ میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ 30 بور کے 5 پستول بھی قبضے میں لے لیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق، ڈی پی او گجرات رانا عمر فاروق کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی لالہ موسیٰ سرکل چوہدری احسان ظفر سندھو کی نگرانی میں پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
ایس ایچ او تھانہ صدر لالہ موسیٰ انسپکٹر فہدالرحمن نے اپنی ٹیم کے ہمراہ پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے ضیغم عرف ضیغما گینگ کے سرغنہ سمیت پانچ ملزمان کو گرفتار کیا۔

گرفتار افراد کی شناخت درج ذیل ہے:

  • ضیغم عباس عرف ضیغما ولد احسان اللہ (ساکن چیراںوالی)
  • علی عباس ولد احسان اللہ (ساکن ترکھا)
  • خاور ولد شریف
  • سجاول ولد شریف (ساکن ہنجراء)
  • زین ولد عبدالغفور (ساکن لنڈ پور، ضلع گجرات)

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان علاقہ تھانہ میں متعدد چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے، اور امکان ہے کہ مزید انکشافات سامنے آئیں گے۔

ڈی ایس پی لالہ موسیٰ چوہدری احسان ظفر سندھو نے کہا کہ لالہ موسیٰ سرکل کو کرائم فری بنانا پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter