ریٹائرڈ ججز اور سینئر وکلا نے چیف جسٹس کو لکھا خط

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد: مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے ریٹائرڈ ججز اور سینئر وکلا نے چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کو خط لکھ کر فل کورٹ اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ خط میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ اپنے قیام کے بعد آج سب سے بڑے خطرے کا سامنا کر رہی ہے اور عدالت کو فوری طور پر مجوزہ ترمیم پر ردعمل دینا چاہیے۔

latest urdu news

خط میں واضح کیا گیا کہ کوئی سول یا فوجی حکومت سپریم کورٹ کو ماتحت ادارہ بنانے میں کامیاب نہیں ہو سکی، اور یہ کہ سپریم کورٹ کو آئینی ترمیمات پر اپنی رائے دینے کا اختیار حاصل ہے۔ وکلاء اور ریٹائرڈ ججز نے کہا کہ اگر فل کورٹ اجلاس نہ بلایا گیا تو توقع ہے کہ چیف جسٹس تحریری طور پر تسلیم کریں کہ انہوں نے بطور آخری چیف جسٹس مصالحت کر لی ہے۔

28 ویں کی تیاری کریں: فیصل واوڈا مٹھائی لیکر پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے

اس خط پر جسٹس (ر) مشیر عالم، جسٹس (ر) ندیم اختر، سابق اٹارنی جنرلز مخدوم علی خان، منیر اے ملک اور انور منصور سمیت وکلاء عابد زبیری، اکرم شیخ، علی احمد کرد، خواجہ احمد حسین اور صلاح الدین احمد نے دستخط کیے ہیں۔ وکیل فیصل صدیقی نے یہ خط چیف جسٹس کے نام تحریر کیا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter