معروف ادبی شخصیت ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرا انتقال کرگئیں

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں معروف ادبی شخصیت ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرا انتقال کر گئیں۔

پاکستانی ڈراما نویس، مصنف اور شاعر اصغر ندیم سید نے ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرا کا انتقال لاہور میں ہوا اور نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

latest urdu news

عارفہ سیدہ زہرا نے ایم اے اردو کی ڈگری گورنمنٹ کالج لاہور سے حاصل کی جبکہ ایسٹ ویسٹ سینٹر، یونیورسٹی آف ہوائی سے تاریخ میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی۔

بعد ازاں وہ 1986 تا 2009 تک گورنمنٹ کالج فار ویمن گلبرگ لاہور کی پرنسپل رہیں۔

عارفہ سیدہ زہرا کو 7 زبانوں پر عبور حاصل تھا اور وہ تعلیمی، انتظامی، سماجی اور ثقافتی کمیٹیوں کی رُکن بھی رہ چکی ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter