12
مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی شدید علالت کے باعث اسلام آباد کے ایک مقامی اسپتال کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ (آئی سی یو) میں زیر علاج ہیں۔
اہلخانہ کے مطابق عرفان صدیقی کو گزشتہ چند روز سے سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا، جس کے باعث انہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔ ڈاکٹروں کی ٹیم ان کی مسلسل نگرانی کر رہی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سینیٹر عرفان صدیقی کی ناسازیِ طبع کے باعث وہ 27ویں آئینی ترمیم سے متعلق سینیٹ اجلاس میں ووٹ کاسٹ نہیں کر سکیں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سینیٹ اور قومی اسمبلی کی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی نے 27ویں آئینی ترمیم کی تمام 49 شقوں کی منظوری دی تھی، جس کا مسودہ آج سینیٹ میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
دوسری جانب متحدہ اپوزیشن نے مجوزہ آئینی ترمیم کو مسترد کرتے ہوئے اس کے خلاف پارلیمنٹ کے اندر اور باہر احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کیا ہے۔
