پاکستان کے معروف اداکار احسن خان نے ایک شو میں اپنی ذاتی زندگی اور ازدواجی سفر کے حوالے سے مداحوں کے ساتھ اہم تجربات شیئر کیے۔
احسن خان نے بتایا کہ ان کے خاندان نے لاہور سے کراچی منتقلی کا بڑا فیصلہ اپنی اہلیہ کے لیے کیا، جو ان کے لیے مشکل اور ہمت طلب مرحلہ تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی بیوی کو کراچی میں نہ کوئی دوست تھے، نہ کزنز اور نہ ہی سماجی حلقہ، اس لیے انہیں اپنی سابقہ سماجی زندگی پیچھے چھوڑ کر نئی جگہ پر مکمل طور پر نئے ماحول میں خود کو ڈھالنا پڑا۔
اداکار نے مزید کہا کہ اپنی بیوی کی سپورٹ کے لیے انہوں نے بھی اپنی سماجی زندگی محدود کر دی تاکہ وہ زیادہ وقت اپنے بچوں کے ساتھ گزار سکیں اور ان کی بہتر تربیت کر سکیں۔
احسن خان نے بچوں کی تربیت کے حوالے سے ایک قیمتی اصول بھی بتایا:
"میں نے اپنے والد سے سیکھا کہ بچوں کو کبھی دوسروں کے سامنے ڈانٹنا یا سزا دینا درست نہیں، بلکہ انہیں اکیلے میں سمجھانا چاہیے تاکہ ان کی ذہنی صحت متاثر نہ ہو۔”
انہوں نے کہا کہ وہ اپنے تمام بچوں کی پرورش میں یہی اصول اپناتے ہیں اور یہی طرز عمل خاندانی ہم آہنگی اور اعتماد کو مضبوط کرتا ہے۔
