آفتاب احمد شیرپاؤ کا وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے فوج مخالف بیان پر شدید ردعمل

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے فوج مخالف اور نفرت انگیز بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

آفتاب احمد شیرپاؤ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا حالیہ بیان نہ صرف غیر ذمہ دارانہ ہے بلکہ یہ عوامی جذبات اور فرقہ وارانہ نفرت کو ہوا دے سکتا ہے۔

latest urdu news

انہوں نے کہا کہ پاک فوج دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر رہی ہے اور ملک کی سرحدوں کی حفاظت کے لیے ہر وقت چوکس ہے۔ ایسے میں سیاسی رہنماؤں کو قومی اداروں کے خلاف بیانات دینے سے گریز کرنا چاہیے۔

آفتاب شیرپاؤ نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے ترجمان کی جانب سے جاری وضاحت کو بھی ناکافی قرار دیا اور کہا کہ سہیل آفریدی کو بطور وزیراعلیٰ صوبے کے عوامی مسائل پر توجہ دینی چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ جیسے اہم عہدے پر فائز شخص کو دانشمندی، بردباری اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے، کیونکہ اس کے الفاظ صوبے اور ملک دونوں پر اثر انداز ہوتے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter