وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے خلاف متنازع بیان پر پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے خلاف متنازع بیان دینے پر پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق یہ مقدمہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے سرکار کی مدعیت میں درج کیا ہے۔ مقدمے میں سہیل آفریدی ولد ستار کو براہ راست ملزم نامزد کیا گیا ہے۔

latest urdu news

این سی سی آئی اے کے مطابق، مقدمے کی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ سہیل آفریدی نے ریاستی اداروں کے خلاف جھوٹے، گمراہ کن اور توہین آمیز بیانات جاری کیے اور ایک ویڈیو پی ٹی آئی کے یوٹیوب چینل پر شیئر کی جس کے عنوان میں لکھا گیا تھا: "وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو”۔

تحقیقات کے مطابق ان کے بیانات نے ریاستی اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی اور سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز مواد پھیلایا گیا۔ سائبر کرائم ونگ کے مطابق یہ مواد عوام میں نفرت، خوف اور بدامنی پھیلانے کی کوشش تھی۔

مقدمہ پیکا ایکٹ کی دفعات 11، 20 اور اے 26 کے تحت درج کیا گیا اور اعلیٰ حکام کی منظوری کے بعد ایف آئی آر بھی درج کی گئی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter