6
پیرس: سائنسدانوں نے جسم میں نصب کمپیوٹر چِپس کے ذریعے بینائی کی جزوی بحالی ممکن بنا کر دنیائے طب میں ایک نیا انقلاب برپا کر دیا ہے۔
ٹائم میگزین کی رپورٹ کے مطابق، سائنس اور طب کے سنگم پر ایک نئی پیش رفت سامنے آئی ہے جس کے تحت انسانی جسم میں نصب کمپیوٹر چِپس کھوئی ہوئی بینائی کو جزوی طور پر بحال کرنے میں مددگار ثابت ہو رہے ہیں۔
رپورٹ میں 87 سالہ فرانسیسی خاتون ایلس شارٹون کی مثال دی گئی ہے، جو عمر سے متعلق آنکھوں کی بیماری ایج ریلیٹڈ میکولر ڈی جنریشن (AMD) کے باعث اپنی مرکزی بینائی کھو چکی تھیں۔
سان فرانسسکو کی کمپنی سائنس کارپ نے “پریما” نامی تجرباتی ٹیکنالوجی تیار کی ہے، جس میں ریٹینا کے متاثرہ حصے پر ایک چھوٹا سا مائیکرو چِپ نصب کیا جاتا ہے۔ یہ چِپ بینائی کی جزوی بحالی میں مدد فراہم کرتا ہے اور متاثرہ افراد کی زندگیوں میں نمایاں بہتری لاتا ہے۔
