ڈبلیو ٹی اے فائنل میں نمبر ون کھلاڑی ارینا سبالنکا کو اپ سیٹ شکست

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض: عالمی نمبر ایک ٹینس کھلاڑی ارینا سبالنکا کو ڈبلیو ٹی اے فائنلز کے فائنل میں غیر متوقع شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

قازقستان کی ایلینا ریباکینا نے فائنل میں سبالنکا کو اسٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 6-7 سے ہرایا اور ڈبلیو ٹی اے ٹینس میں ریکارڈ انعامی رقم حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔

latest urdu news

ریباکینا کو ویمن ٹینس کی تاریخ میں سب سے زیادہ انعامی رقم 3.98 ملین پاؤنڈز ملی، جبکہ اس سے قبل سبالنکا کو یو ایس اوپن جیتنے پر 3.74 ملین پاؤنڈز دیے گئے تھے۔

ایلینا ریباکینا نے کہا کہ یہ ان کے لیے شاندار ہفتہ رہا، لیکن اس نتیجے کی توقع نہیں تھی۔

اپ سیٹ شکست کے بعد ارینا سبالنکا نے کہا کہ ایلینا ایک بہترین کھلاڑی ہیں اور انہوں نے مجھے مکمل طور پر آؤٹ کلاس کیا، اس موقع پر وہ آبدیدہ بھی ہو گئیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter