136
گوجرانوالہ: وزیرآباد کے حلقہ NA-66 کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار بلال فاروق تارڑ بلا مقابلہ کامیاب ہو گئے ہیں۔ ریٹرننگ آفیسر نے فارم-34 جاری کر کے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
اس حلقہ سے پی ٹی آئی رہنما احمد چٹھہ کو نا اہل قرار دیا گیا تھا، جس کے بعد ضمنی انتخاب کے لیے ووٹنگ ہوئی۔ الیکشن ایکٹ 2017 کی دفعہ 75(1) کے تحت یہ فیصلہ کیا گیا۔ وزیرآباد میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 6 لاکھ 48 ہزار 872 ہے۔
حلقہ میں پیپلز پارٹی، جماعت اسلامی اور دیگر چھ امیدوار بھی حصہ لے رہے تھے، تاہم مذہبی جماعت پر پابندی اور تحریک انصاف کے بائیکاٹ کے بعد تمام امیدواروں کی غیر موجودگی میں بلال فاروق تارڑ بلا مقابلہ ایم این اے منتخب ہو گئے۔
