عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے صدر سینیٹر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ کو صوبے کے مسائل کے بجائے صرف بانیٔ پی ٹی آئی کی رہائی کی فکر ہے۔
ایک بیان میں ایمل ولی خان نے کہا کہ خیبرپختونخوا گزشتہ 12 سال سے کمپرومائزڈ گورننس کا شکار ہے۔ صوبے میں دہشت گردی، بے امنی اور طالبائزیشن بڑھ رہی ہے، لیکن حکومت مکمل طور پر غیرفعال نظر آتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ صوبے میں اس وقت کوئی موثر حکومتی نظام موجود نہیں اور عوام اپنے مسائل کے حل کے لیے دربدر ہیں۔
پیپلز پارٹی 27 ویں آئینی ترمیم پر لین دین میں مگن ہے:اسد قیصر
ایمل ولی خان کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ عشقِ قوم میں مبتلا ہوتے ہیں جو اپنی زمین اور قوم کے لیے کام کرتے ہیں، جبکہ کچھ عشقِ ریاست والے ہوتے ہیں جو صرف اداروں کو خوش کرنے کی فکر میں رہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اب ایک نئی نسل سامنے آئی ہے جو بانیٔ پی ٹی آئی سے عشق رکھتی ہے، انہیں نہ قوم کی پرواہ ہے نہ ملک کی — یہی رویہ ملک کے لیے نقصان دہ ہے۔
