ڈی پی او گجرات رانا عمر فاروق کا تھانہ کنجاہ کا دورہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) گجرات رانا عمر فاروق نے تھانہ کنجاہ کا دورہ کیا اور وہاں کے انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔

latest urdu news

دورانِ انسپکشن، ڈی پی او نے تھانے کے ریکارڈ، فرنٹ ڈیسک، حوالات، صفائی ستھرائی اور افسران و ملازمین کی حاضری چیک کی۔

انہوں نے ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں سے ملاقات کی اور سیکیورٹی انتظامات کے ساتھ ساتھ تھانے کے مختلف حصوں کا معائنہ بھی کیا۔

ڈی پی او گجرات رانا عمر فاروق کے احکامات پر متعدد پولیس افسران کے تبادلے

ڈی پی او گجرات نے اس موقع پر تھانے میں موجود شہریوں کے مسائل سنے اور ان کے فوری حل کے لیے موقع پر ہی احکامات جاری کیے۔

انہوں نے پولیس اہلکاروں کو ہدایت دی کہ شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter