فواد چوہدری کی لاہور میں چوہدری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پر آمد،عمران اسماعیل اور مولوی محمود بھی ہمراء تھے، چوہدری شافع حسین نے استقبال کیا۔
ْپاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین اور پنجاب کے وزیرِ صنعت و پیداوار چوہدری شافع حسین سے فواد چوہدری کی قیادت میں وفد نےتفصیلی ملاقات کی۔
اس موقع پر چوہدری شجاعت حسین نے وفد کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا۔ ملاقات کے دوران ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال، قومی مفاہمت اور استحکامِ پاکستان سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
چوہدری شجاعت حسین نے وفد کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے انہیں ملک بچانے کی کوششوں کے مترادف قرار دیا۔
حکومت کو ایک قدم آگے بڑھنا، پی ٹی آئی اور عمران خان کو ایک قدم پیچھے ہٹنا چاہیے، فواد چوہدری
انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ وہ سیاسی درجہ حرارت کم کرنے اور مفاہمانہ ماحول پیدا کرنے کی ہر کوشش کے ساتھ کھڑے ہیں اور اس مقصد کے حصول کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔
