آسٹریلیا: شہریوں کو روزانہ 3 گھنٹے مفت بجلی فراہم کرنے کا اعلان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

آسٹریلیا کی حکومت نے شہریوں کے لیے ایک بڑی سہولت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ روزانہ تین گھنٹے تک مفت بجلی استعمال کر سکیں گے۔ اس دوران صارفین اپنی مرضی کے مطابق بجلی استعمال کر سکتے ہیں اور کوئی بل وصول نہیں کیا جائے گا۔

latest urdu news

حکومت نے یہ پروگرام "سولر شیئر آفر” کے تحت متعارف کرایا ہے، جو جولائی 2026 سے شروع ہوگا۔ اس منصوبے کا مقصد عوام کو دوپہر کے وقت زیادہ بجلی استعمال کرنے کی ترغیب دینا ہے، کیونکہ اس دوران سورج کی روشنی سے پیدا ہونے والی توانائی سب سے زیادہ دستیاب ہوتی ہے۔

اس سہولت کا اطلاق تین ریاستوں میں ہوگا، جہاں شہری اپنے ایئرکنڈیشنر، ہیٹر، واشنگ مشین، اوون یا الیکٹرک گاڑی بغیر کسی اضافی خرچ کے استعمال کر سکیں گے۔ توانائی کے وزیر کرس بون کے مطابق یہ اقدام نہ صرف صارفین کے لیے فائدہ مند ہوگا بلکہ بجلی کے گرِڈ پر دباؤ کو بھی کم کرے گا۔

مفت بجلی حاصل کرنے کے لیے صارفین کے گھروں میں سمارٹ میٹر نصب ہونا ضروری ہے۔ جن گھروں میں یہ موجود نہیں، وہ اپنی بجلی کی کمپنی سے بلا معاوضہ تنصیب کی درخواست دے سکتے ہیں۔ آسٹریلین انرجی ریگولیٹر مختلف کمپنیوں کے سولر شیئر پلانز کے لیے کم سے کم شرائط طے کرے گا۔

یہ سہولت خاص طور پر ان گھروں کے لیے مفید ہوگی جو دن کے وقت زیادہ بجلی استعمال کرتے ہیں، جیسے کہ گھر سے کام کرنے والے افراد، ریٹائرڈ شہری یا وہ لوگ جن کے پاس ایسے سمارٹ آلات ہیں جو خودکار طور پر دوپہر کے اوقات میں چل سکتے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter