لیبیا کشتی حادثے کے مقدمے میں 2 ملزمان کو سنگین سزائیں

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سپیشل جج سینٹرل گوجرانوالہ کی عدالت نے ندیم اسلم اور محمد اسلم کو 20، 20 سال قید بامشقت اور 14، 14 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔ یہ فیصلہ مقدمہ نمبر 2023/222 میں سنایا گیا۔

latest urdu news

تفصیلات

  • ملزمان نے اللہ دتہ نامی شہری کو 25 لاکھ روپے کے عوض غیر قانونی طور پر لیبیا سے اٹلی بھجوانے کی کوشش کی۔
  • سال 2023 میں اسی کشتی حادثے میں متاثرہ شہری لاپتہ ہو گیا تھا۔
  • سزائیں امیگریشن آرڈنینس کے تحت اور سمگلنگ آف مائیگرنٹ ایکٹ کے تحت الگ الگ دی گئیں:
  • امیگریشن آرڈنینس: 20 سال قید بامشقت + 8 لاکھ روپے جرمانہ
  • سمگلنگ آف مائیگرنٹ ایکٹ: 20 سال قید + 20 لاکھ روپے جرمانہ

قبل ازیں، محمد ممتاز نامی شریک ملزم کو اسی مقدمے میں 20 سال قید بامشقت اور 14 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا دی جا چکی ہے۔

لیبیا کشتی حادثہ، 4 پاکستانیوں سمیت 11 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں

ملزمان 2023 کے انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں بھی شامل تھے اور پہلے مقدمہ نمبر 23/203 میں انہیں 40 سال قید بامشقت اور 28 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی جا چکی ہے۔

مقدمے کی پیروی ایف آئی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل اصفہان اکرم کنگ نے کی جبکہ تفتیش سب انسپکٹر محمد ندیم نے کی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter