پاکستان کا ایل این جی کے 21 کارگوز منسوخ کرنے کا فیصلہ، اٹلی کی کمپنی سے معاہدے میں ترمیم

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد: پاکستان نے مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کے 21 کارگوز منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جو اٹلی کی ایک کمپنی سے طے شدہ معاہدے کے تحت آنے تھے۔

ذرائع پٹرولیم ڈویژن کے مطابق، پاکستان ایل این جی لمیٹڈ کا کمپنی کے ساتھ ہر ماہ ایک کارگو درآمد کا معاہدہ موجود تھا، تاہم اب 2026 میں 12 کے بجائے صرف 2 کارگو منگوائے جائیں گے۔ یہ دو کارگو جنوری اور دسمبر 2026 میں وصول کیے جائیں گے۔

latest urdu news

ذرائع نے مزید بتایا کہ 2027 میں اٹلی کی کمپنی سے صرف ایک کارگو خریدا جائے گا جو جنوری میں درآمد کیا جائے گا۔

ذرائع پٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ سوئی ناردرن گیس کمپنی کی طلب کا جائزہ لینے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا، جس کے تحت 21 ایل این جی کارگوز منسوخ کیے جائیں گے تاکہ گیس کی درآمد کو ملکی ضرورت کے مطابق متوازن رکھا جا سکے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter