18 ویں ترمیم دلوں کے بہت قریب ہے، اس پر ہرگز سمجھوتہ نہیں ہوسکتا: شازیہ مری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ 18 ویں آئینی ترمیم صوبوں کے دلوں کے بہت قریب ہے اور اس پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔

latest urdu news

جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے شازیہ مری نے بتایا کہ 27 ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے حکومت نے پیپلز پارٹی سے رابطہ کیا ہے اور حمایت مانگی ہے، تاہم پارٹی اپنے اصولی موقف پر قائم ہے۔

شازیہ مری نے کہا کہ صوبوں کے اختیارات پر پیپلز پارٹی نے اتفاق رائے پیدا کیا ہے اور 18 ویں ترمیم میں ان اختیارات سے پیچھے ہٹنا نہ صرف نامناسب بلکہ ممکن بھی نہیں ہوگا۔

آصف زرداری شطرنج کے ماہر کھلاڑی ہیں، 27ویں ترمیم بآسانی منظور ہوجائے گی: فیصل واوڈا

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کے پرپوزل کو پارٹی کی سی ای سی کمیٹی میں رکھا جائے گا جہاں فیصلے کیے جائیں گے، اور عوامی اعتبار سے بھی ترمیم کا جائزہ لیا جائے گا۔ شازیہ مری نے کہا کہ عوامی ایشوز پر (ن) لیگ کے ساتھ بات چیت کی جا سکتی ہے، لیکن پیپلز پارٹی اپنے اصولی موقف پر سختی سے قائم رہے گی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter