اپنی چھت اپنا گھر پراجیکٹ:روزانہ 290 گھر بن رہے ہیں، عظمیٰ بخاری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب کی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری نے بتایا ہے کہ "اپنی چھت اپنا گھر” پراجیکٹ کے تحت روزانہ 290 گھر تعمیر ہو رہے ہیں۔ اس منصوبے کے تحت اب تک 30 ہزار گھر مکمل ہو چکے ہیں اور ایک لاکھ چار ہزار آٹھ سو خاندانوں کو قرضے فراہم کیے جا چکے ہیں۔

latest urdu news

الحمراء میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ آج سے وزیراعلیٰ پنجاب کے مختلف منصوبوں کی تفصیلات عوام کے ساتھ شیئر کی جائیں گی، جن میں سولہ منصوبوں پر خاص روشنی ڈالی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ سیلاب متاثرین میں دس ملین سے زائد روپے مالی معاونت کے طور پر تقسیم کیے جا چکے ہیں اور تمام متاثرین کو دو ماہ کے اندر مالی مدد فراہم کی جائے گی۔

صوبائی وزیر نے دیگر اہم منصوبوں کی بھی تفصیلات دیں

ستھرا پنجاب پروگرام: 1 لاکھ 40 ہزار افراد کو روزگار فراہم کیا، 94 ہزار ٹن ویسٹ اٹھایا گیا۔

الیکٹرک بسیں: 42 شہروں میں 1,100 بسیں چلیں گی، دوسرا فیز دسمبر میں مکمل ہوگا۔

خصوصی افراد کے لیے معاون آلات: پہلے فیز میں ایک بچے کو مصنوعی بازو فراہم کیا گیا۔

بلا سود موٹرسائیکل پروگرام: 27 ہزار بائیکس تقسیم کی گئیں۔

واسا کے توسیعی منصوبے: پنجاب کے 38 شہروں میں پانی کی سہولیات کو بڑھایا گیا۔

دھی رانی پروگرام: 5 ہزار شادیوں کا انعقاد کیا گیا۔

صحت و تعلیم: 7 ہزار بچوں کی ہارٹ سرجریز ہو چکی ہیں، کلینک ان وہیلز سے لاکھوں افراد مستفید ہوئے، کئی ڈی ایچ کیوز اور بی ایچ کیوز کو ری ویمپ کیا گیا، سرگودھا کارڈیالوجی اسپتال مکمل، لاہور میں کینسر اسپتال تکمیل کے قریب۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اسموگ کنٹرول پروگرام اور گرین ٹریکٹر پروگرام سے ماحول اور کسانوں کو فائدہ پہنچا ہے، جبکہ طلباء کے لیے انٹرن شپ پروگرام جاری ہے۔

اپنی چھت اپنا گھر منصوبہ عام آدمی کیلئے ریاست ماں جیسا احساس ہے، مریم نواز

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter