پشاور ہائیکورٹ کا اعظم سواتی کو 10 دن تک گرفتار نہ کرنے کا حکم

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کو دس دن تک کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔

latest urdu news

عدالت عالیہ کے جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس انعام اللہ نے اعظم سواتی کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت سے ضمانت کے لیے دس دن کی مہلت مانگی تھی تاکہ مقدمات میں قانونی کارروائی کے دوران اعظم سواتی پیش ہو سکیں۔

عدالت نے کہا کہ درخواست گزار احتساب عدالت میں پیش ہونا چاہتا ہے، لہٰذا اسے قانون کے مطابق پیش ہونے کی اجازت دی جائے۔ حکم میں واضح کیا گیا کہ احتساب عدالت درخواست گزار کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرے۔

بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔

اعظم سواتی کے خلاف ٹویٹس کیس میں فرد جرم مؤخر

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter