گجرات: جھنڈیوال کے قریب اسکول بس حادثہ، 9 بچے زخمی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

گجرات: جھنڈیوال کے قریب اسکول بس حادثے میں 9 بچے زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ اسپتال منتقل کیا گیا۔

ہسپتال انتظامیہ کے مطابق ایم ایس ڈاکٹر رانا امتیاز کی زیرِ نگرانی بچوں کو فوری طبی امداد فراہم کی گئی، تمام ضروری ٹیسٹ اور ابتدائی علاج کے بعد چند بچوں کو ڈسچارج کردیا گیا جبکہ باقی بچوں کا علاج تاحال جاری ہے۔

latest urdu news

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر نورالعین قریشی اسپتال پہنچ گئیں اور زخمی بچوں کی عیادت کی۔ انہوں نے میڈیکل عملے کو علاج معالجے میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتنے کی ہدایت کی۔

اہلیانِ گجرات نے ڈپٹی کمشنر نورالعین قریشی، ایم ایس ڈاکٹر رانا امتیاز اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے گجرات کے بچوں کی دیکھ بھال اپنے بچوں کی طرح کی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter