کمپنی کے مطابق اس بھاری فون کیس کا مقصد صارفین کو اسمارٹ فون کے غیر ضروری استعمال سے باز رکھنا ہے۔
اگر فون ہلکا نہ ہو بلکہ استعمال کرنا جسمانی طور پر تھکا دینے والا بن جائے، تو لوگ فطری طور پر اس پر کم وقت گزاریں گے۔
یہ کیس اسٹینلیس اسٹیل سے تیار کیا گیا ہے اور دو مضبوط حصوں پر مشتمل ہے جنہیں اسکرو کے ذریعے جوڑا گیا ہے، اس لیے اسے اتارنا آسان نہیں۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ اس ڈیزائن کا مقصد صارفین کو “نوٹیفکیشن چیک کرنے سے پہلے دو بار سوچنے” پر مجبور کرنا ہے۔
موبائل فون کا حد سے زیادہ استعمال،بچے نظر کی کمزوری میں مبتلا ہونے لگے
فی الحال یہ کیس صرف آئی فون 13 سے 17 ماڈلز کے ساتھ مطابقت رکھتا ہے۔ کمپنی نے اسے ایک کراؤڈ فنڈنگ مہم کے ذریعے 209 امریکی ڈالر (تقریباً 58 ہزار پاکستانی روپے) میں پیش کیا ہے، جب کہ پہلی شپمنٹس جنوری 2026 سے شروع ہونے کی توقع ہے۔
ٹیک ماہرین کے مطابق یہ "وزنی حل” ایک مزاحیہ مگر سنجیدہ پیغام دیتا ہے کہ شاید اب ہمیں اسمارٹ فون سے زیادہ زندگی کے حقیقی لمحات کی طرف لوٹنے کی ضرورت ہے۔
