منی لانڈرنگ کے الزامات پر انیل امبانی گروپ کے 35 کروڑ روپے کے اثاثے منجمد

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 بھارت میں منی لانڈرنگ کے الزامات کے تحت انیل امبانی گروپ کے تقریباً 35 کروڑ روپے مالیت کے اثاثے منجمد کر دیے گئے ہیں۔

latest urdu news

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ آف انڈیا (ED) نے گروپ کی ممبئی میں خاندانی رہائش گاہ کے علاوہ نئی دہلی اور چنئی میں موجود رہائشی یونٹس اور زمینوں پر لین دین کی پابندی عائد کر دی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، انیل امبانی کے گروپ کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات جاری ہیں، جن کا تعلق 2017 سے 2019 کے دوران حاصل کیے گئے قرضوں سے ہے۔ اس عرصے میں گروپ نے بھارت کے بینک سے 56 کروڑ ڈالر سے زائد قرضہ حاصل کیا تھا، تاہم ان رقوم سے کی گئی سرمایہ کاری سے کوئی قابل ذکر منافع حاصل نہیں ہوا۔

ایشیا کے امیر ترین مکیش امبانی 5سال سے بغیر تنخواہ ریلائنس انڈسٹریز چلا رہے ہیں

خیال رہے کہ انیل امبانی، مکیش امبانی کے چھوٹے بھائی ہیں، اور امبانی گروپ کے کاروباری معاملات اور سرمایہ کاری ہمیشہ میڈیا اور مالیاتی تحقیقاتی اداروں کی نظر میں رہتے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter