34
رائے ونڈ کے علاقے میں ایک مکان مالک کے خلاف افغان مہاجرین کو رہائش فراہم کرنے پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق احمد خان نامی شخص، جو زریاب روڈ کوئٹہ کا رہائشی ہے، نے اپنا مکان افغان مہاجرین کو کرایے پر دیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مکان مالک نے کرایہ داری ایکٹ کے تحت کرایہ داری کی اطلاع متعلقہ تھانے میں جمع نہیں کروائی، جو کہ قانون کی خلاف ورزی ہے۔
پولیس نے اس خلاف ورزی پر سرکار کی مدعیت میں احمد خان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔
حکام کے مطابق، بغیر اطلاع کسی غیر ملکی کو رہائش دینا سیکیورٹی خدشات کو بڑھا سکتا ہے، اس لیے شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ کرایہ داری کے تمام معاملات قانون کے مطابق مکمل کریں۔
