کراچی گندہ نہیں، اسے گندہ کہنے والوں کی سوچ گندی ہے: جویریہ سعود

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی: معروف اداکارہ جویریہ سعود نے ساتھی فنکاراؤں صبا قمر اور عفت عمر کی جانب سے کراچی کو ’گندہ شہر‘ قرار دینے کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی گندہ نہیں بلکہ اسے گندہ کہنے والوں کی سوچ گندی ہے۔

latest urdu news

گزشتہ روز اداکارہ عفت عمر نے صبا قمر کی حمایت میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابق ٹوئٹر) پر پوسٹ کرتے ہوئے سندھ کے دارالحکومت کراچی کو ’گندہ شہر‘ قرار دیا تھا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل صبا قمر نے ایک پوڈکاسٹ میں کہا تھا کہ انہیں کراچی پسند نہیں، وہ صرف کام کے سلسلے میں وہاں جاتی ہیں اور کام ختم ہوتے ہی اسلام آباد واپس چلی جاتی ہیں۔ جب میزبان نے پوچھا کہ کیا انہوں نے کبھی کراچی منتقل ہونے کا سوچا ہے، تو صبا قمر نے ’استغفراللہ‘ کہہ کر جواب دیا تھا کہ وہ ایسا کبھی نہیں سوچ سکتیں۔ ان کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین اور شوبز حلقوں کی جانب سے سخت تنقید سامنے آئی تھی۔

اسی معاملے پر اب کراچی سے تعلق رکھنے والی اداکارہ جویریہ سعود نے انسٹاگرام پر صبا قمر اور عفت عمر کی پوسٹس کے اسکرین شاٹس شیئر کرتے ہوئے اپنا مؤقف دیا۔

ذہنی صحت کے بارے میں بات کرنا کمزوری نہیں بلکہ مضبوطی کی علامت ہے: صبا قمر

انہوں نے لکھا کہ "کراچی گندہ نہیں ہے، بلکہ گندی وہ سوچ ہے جو اپنے ہی ملک اور شہروں کو برا کہتی ہے۔ شہر گندے نہیں ہوتے، انسانوں کی نیت اور سوچ گندی ہوتی ہے۔”

جویریہ سعود نے مزید کہا کہ "کراچی ہو یا پاکستان کا کوئی دوسرا شہر، میں اپنے وطن کے ہر حصے سے محبت کرتی ہوں۔”

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter