سراج الحق: اگر پیپلزپارٹی، ن لیگ اور پی ٹی آئی ختم ہوں تو پاکستان ٹھیک ہو سکتا ہے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور: سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی، ن لیگ اور پی ٹی آئی کا خاتمہ ہو تو پاکستان درست راستے پر آسکتا ہے، ان تینوں جماعتوں نے قوم کو کرپشن اور کھوکھلے نعروں کے سوا کچھ نہیں دیا۔

latest urdu news

لاہور میں ’’عزم نو یوتھ کنونشن‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ ہم ملک میں حقیقی انقلاب چاہتے ہیں، ایسا انقلاب جو اللہ کی اطاعت اور انصاف کے نظام پر مبنی ہو۔ ہم چاہتے ہیں کہ ملک میں حکومت لوگوں کی نہیں بلکہ اللہ کی اطاعت سے چلے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ہر ظالم، چور اور ڈاکو سے آزادی چاہتے ہیں، اور اسٹیبلشمنٹ کو آئین کے تابع رکھنا چاہتے ہیں۔ سراج الحق نے مزید کہا کہ ہم کشمیر کی آزادی اور ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں پی ٹی آئی اور سندھ میں پیپلز پارٹی برسوں سے اقتدار میں ہیں، جبکہ مرکز میں ن لیگ حکومت کر رہی ہے، مگر عوام کو اب تک ریلیف نہیں ملا۔ ان تینوں جماعتوں نے ملک کو کرپشن، مہنگائی اور ناانصافی کی دلدل میں دھکیل دیا ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ جب پاکستان میں اسلامی حکومت قائم ہوگی تو کوئی بھوکا نہیں سوئے گا، اور انصاف و مساوات کا نظام بحال ہوگا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter