12
راولپنڈی, پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ خولہ چوہدری کو عدالت میں پیش کیے جانے کے بعد جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سائبر کرائم ایجنسی نے خولہ چوہدری کو گزشتہ شب دو اینٹی اسٹیٹ سوشل میڈیا پوسٹس کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔
آج انہیں راولپنڈی ڈسٹرکٹ کورٹ میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے پولیس کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا۔
ذرائع کے مطابق خولہ چوہدری کے خلاف مقدمہ آن لائن ریاستی اداروں کے خلاف مواد کی تشہیر کے الزامات کے تحت درج کیا گیا ہے، جبکہ پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے ان کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے اسے اظہارِ رائے کی آزادی پر قدغن قرار دیا ہے۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مطابق مزید سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی سرگرمیوں کی جانچ بھی جاری ہے۔
