6
امریکی خفیہ ادارے ایف بی آئی نے ریاست مشی گن میں داعش سے متاثر گروہ کی جانب سے مبینہ دہشت گردی کی سازش ناکام بنا دی۔
امریکی میڈیا کے مطابق، ایف بی آئی کے سربراہ کاش پٹیل نے بتایا کہ گروہ نے ہالووین ویک اینڈ پر حملے کی منصوبہ بندی کی تھی، تاہم خفیہ اداروں کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ سازش کے تانے بانے ایک آن لائن چیٹ گروپ سے ملے، جہاں مشتبہ افراد نے “پمپکن ڈے (Pumpkin Day)” کے نام سے منصوبے پر بات چیت کی تھی۔
ایف بی آئی کے مطابق، کارروائی کے دوران 5 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، جن میں 16 سالہ ایک نوجوان بھی شامل ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ مشتبہ افراد کے قبضے سے ڈیجیٹل شواہد، ہتھیاروں کے خاکے اور آن لائن پیغامات بھی برآمد کیے گئے ہیں۔
ایف بی آئی نے اس کارروائی کو بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ممکنہ طور پر یہ حملہ درجنوں شہریوں کی جانوں کو خطرے میں ڈال سکتا تھا۔
